قیام متصل بہ رکوع یعنی قرأت کے بعد کی قدر ٹھہرنا چاہے اور یہ ٹھہرنا الله اکبر سے پہلے یا بعد میں ہونیز اگر تکبیر نہ کہے تو قرأت کے بعد مطلقاً چند ثانیہ ٹھہر کر رکوع میں جانا کافی ہے ؟
قیام متصل بہ رکوع قرائت کے بعد تکبیر بعد یا پہلے ہو اس میں کوئی فرق نہیں لہٰذا ایک لحظہ کے لیے قیام میں رہے پھر رکوع میں چلے جائیں۔ تکبیرۃ الاحرام واجب ہے اس کے بعد دورانِ نماز جتنی بھی تکبیرات پڑھی جاتی ہیں وہ واجب نہیں ہے۔