اگر غسل کرتے وقت ایک طرف کو کافی سارے سٹیپس میں دھویاجائے، مثلاً پہلے بازو کو دھویا جائے پھر سینہ اور پیٹ پہ پانی ڈالاجائے۔ اسکے بعد ران سے گھٹنے تک کا حصہ دھوئے، اور پھر گھتنے سے پاؤں تکدھویا جائے۔۔ تو کیا اس طرح غسل صحیح ہوگا؟

غسل ترتیبی میں سر اورگردن ایک ساتھ دھونا چاہیے، پھر بدن کے دائیں جانب پھر بائیں جانب کو دھویا جانا ضروری ہے۔ ان تینوں اطراف کو دھوتے وقت غسل کی نیت سے جو پانی بدن پر ڈالا جائے وہ اس حصہ کے ہر کونے تک پہنچ جانا چاہیے۔ اور جوطریقہ سوال میں بتایا گیا ہے اس کے مطابق غسل صحیح نہیں ہوگا۔ ہاں غسل کرنے سے پہلے بدن پرموجود میل کچیل کی صفائی کے لیے دھویا جائے تو ٹھیک ہے۔لیکن غسل کرنے کے لیے ترتیب کے ساتھ تینوں حصوں کودھویا جانا چاہیے۔