میں بے روزگار ہوں، پچھلے کئی ماہ سے روزگار کی تلاش میں ہوں لیکن مل نہیں رہا۔ مجھے ایسی دعا کے بارے میں بتا دیں جسے پڑھوں تو مجھے جلد روزگار مل جائے۔ اور کسی عمل کے بارے میں بتا دیں جس کی بدولت مجھے حصول روزگار میں آسانی پیدا ہو۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ (ج) آپ کی معاشی مشکلات کے حل میں مدد فرمائے۔ مالی مشکلات اور حصول ملازمت کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ حدّ الامکان اللہ تعالیٰ (ج) کی راہ میں صدقہ دیا کریں۔