ہمبستری کے بعد جب عورت غسل کر کے پاک ہو جاتی ہے، پاک ہونے کے بعد ناپاک شوہر کو چھو سکتی ہے؟ کیا ناپاک شوہر کو چھونے سے غسل کو فرق پڑتا ہے؟ کیا غسل کے بعد دوبارہ ہمبستری والے کپڑے پہننا جائز ہے؟
جی، چھونا جائز ہے، چھونے سے غسل پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ اور غسل کے بعد ہمبستری کے کپڑے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن ہاں اگر وہ کپڑے نجس ہوئے ہوں تو اس کے ساتھ نماز نہیں پڑھ سکتے دیگر احتیاط بھی کرنا ہوگا۔صرف پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔