عورتوں کے سر کے بالوں کو فروخت کرنا، اسی طرح حجام کی دکان پر جو لوگوں کے کٹے ہوئے بال جمع ہوتے ہیں ان کو جمع کر کے فروخت کرنا شرعاً کیا حکم ہے؟
بیع شاید درست نہ ہو لیکن رفعِ ید کرنا؛ کہ آپ کے پاس بال جمع ہے، پھینکنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ ایک شخص آ کر کہتا ہے؛ مجھے دے دیں، اور وہ اس کے عوض کچھ پیسے بھی دے رہا ہو تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یعنی اگر ان بالوں سے وہ شخص کوئی فائدہ لے رہا ہے کسی مفید کام میں استعمال ہو رہا ہے تو ٹھیک ہے دے دیں، جائز ہے۔ لیکن اگراس شخص کو ان بالوں سے کچھ فائدہ نہیں ملنا ہو صرف اس نے ان بالوں کو لے جا کر کچرے کے ڈبے میں ڈالنا ہے وغیرہ، تو اس صورت میں ان بالوں کے عوض پیسے لینا اور فروخت کرنا درست نہیں ہے۔