میں اور میرے بچے عمرہ کے لیے آئے ہوئے ہیں اس وقت ہم مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ اور یہاں سےعمرہ کی نیت سے احرام باندھ کر خانہ کعبہ جائیں گے۔ تو میرے بچے جو میرے ساتھ یہاں موجود ہیں 8 سال کی بیٹی، 10 سال کا بیٹا اور ایک 13 سال کا بیٹا ہے۔ تومیں اپنے بچوں کو خاص طور پر بڑے بیٹے کو کیسے عمرہ کروا سکتی ہوں؟

آپ کے سوال کے مطابق اگر چہ بالغ نہیں ہیں۔ لیکن سارے بچے یہ سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے جب آپ انہیں کرنے کا کہیں گے، یعنی ممیّز ہیں۔ تو جب آپ لوگ مدینہ سے جاتے ہوئے مسجد شجرہ سے احرام باندھیں گے توسب سے پہلے اس نیت کے ساتھ کہ ”عمرہ مفردہ کے لیے احرام کا غسل کرتا/کرتی ہوں قربۃً الیٰ اللہ“ ان کو غسل کروائیں، پھر ”عمرہ مفردہ کے لیے احرام باندھتا/باندھتی ہوں قربۃً الیٰ اللہ“ نیت کر کے احرام بندھوائیں، پھر سات دفعہ ”لبّیک اللہمّ لبّیک۔۔۔“ تلبیہ خود بھی پڑھیں اور بچوں سے بھی پڑھوائیں۔ پھر اس کے بعد عمرہ کے سارے اعمال جو بھی آپ کریں گی وہی عمل ان سے بھی کروائیں۔ جیسے طواف، دورکعت نمازِ طواف، سعی، تقصیر، طواف النساء(طواف النساء بھی بچوں سے کروانا ضروری ہے ورنہ بعد میں ان کے لیے مشکل بنے کھڑی ہوگی)۔