ایک گیم کھیلا جاتا ہے وہ اس طرح ہے کہ چند بکس رکھے جاتے ہیں ان میں بعض میں مختلف مقدار میں رقم رکھے جاتے ہیں جس کے بارے میں کھیل میں حصہ لینے والوں کو معلوم نہیں ہوتا۔ اور کھیلنے والوں سے ایک مخصوص رقم وصول کی جاتی ہے پھر وہ کھیلتا وہ ان بکسوں میں سے کسی ایک کو انتخاب کرتا ہے تو کسی کو زیادہ رقم مل جاتا ہے ان بکسوں میں سے کسی کو کم اور کسی کو خالی بکس ملتا ہے۔ تو کیا ایسا گیم کھیلنا درست ہے؟
اگر ان صندوقوں میں ہزار روپے یا دو ہزار روپے وغیرہ کا کوئی سامان رکھا ہوا ہے تو ٹھیک ہے مثلاً ایک سو روپے دے کر ایک صندوق لیتا ہے جس میں ایک ہزار یا دو ہزار یا پانچ ہزار روپے کا سامان موجود ہوں۔ تو ایسا گیم کھیل کر ان سامان کو وصولنا درست ہے۔ اور اگر ان صندوقوں میں سامان موجود نہ ہو بلکہ پیسے ہوں رقم کی صورت میں۔ یعنی سو روپے کے بدلے میں ہزار روپے یا پانچ ہزار روپے مل رہا ہو یہ سود اور ربا میں آتا ہے جو کہ حرام ہے۔