آج کل ایک گیم چل رہا ہے جو کہ آنلائن ہے۔ جس میں دو لوگ کھیل رہے ہوتے ہیں۔ دونوں سے پیسے جمع کرتے ہیں۔ اگر ایک جیت جاتا ہے تو دوسرے کا پیسہ بھی اس جیتنے والے کو ملے گا۔ مثلا میں سو روپیہ جمع کرتا ہوں اور میرے ساتھ کھیلنے والا دوسرا شخص بھی سو روپیہ جمع کرتا ہے۔ اگر وہ جیت جاتا ہے تو میرا سوروپیہ اور اس کا پیسہ ملا کر پورا دو سو روپے اس کو دیا جائے گا اور اگر میں جیتوں گا تو دونوں کے پیسے جمع کر کے مجھے ملے گا۔ کیا اس طرح گیم کھیلنا جائز ہے؟
یہ لہو و لعب میں شمار ہوتا ہے کیوں کہ اس میں شرط شامل ہے اس لیے ایسا گیم کھیلنا حرام ہے۔