نہانے کے بعد فوراً نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ یا اس کے لیے پھر سے وضو کرنا ضروری ہے؟ کیونکہ میں کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ نہانے کے بعد گیلے بالوں میں مسح نہیں ہو سکتا ۔

اگر وہ غسل واجب غسل ہو تو غسل کے بعد یا پہلے نماز کے لیے الگ سے وضو کرنے کی ضروری نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ واجب غسل نہ ہو یا ایسا مستحب غسل نہ ہو جس کا استحباب مستند ذرائع سے ثابت ہو(ان غسلوں کے بارے میں جاننے کے لیے اپنے متعلقہ مرجع تقلید کے رسالہ عملیہ توضیح المسائل کی طرف رجوع فرمائیں) اور ویسے ہی نہایا ہو تو نماز کے لیے الگ سے وضو کرنا ضروری ہے۔ اور گیلے بالوں پر مسح درست نہیں ہے۔ وضو صحیح ہونے کے لیے بالوں کا خشک ہونا ضروری ہے۔