جیسے مرحومین کی قضا نمازیں ہوتی ہیں وہ پوری ہی پڑھی جاتی ہیں۔ لیکن ایک مؤمن جس کی کوئی قضا نہیں ہے مگر زندگی کے آخری ایام میں جب وہ زیارت کے سفر پر تھے تو اس دوران وہ چند روز بیمار رہے ہیں اور اسی بیماری سے وہ فوت ہو گئے۔ اور چند نمازیں اس کی رہ گئی ہیں یعنی قضا ہیں۔ تو کیا اس کی جو دورانِ سفرِ زیارت جو نمازیں پڑھنے سے رہ گئی ہیں ان کی قضا بجا لاتے ہوئے پوری بجا لانا ہوگا یا قصر؟
جو نمازیں حالت، سفر میں رہ گئی ہیں وہ اس سفر میں اس پر قصر کا حکم تھا تو ان نمازوں کی قضا بھی قصر ہی پڑھیں گے۔