شادی پہلی رات کے اعمال کیا ہیں؟
شادی کی پہلی رات کو شبِ زفاف کہا جاتا ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل چند مختصر اعمال مفاتیح الجنان میں مذکور ہیں؛ امام محمد باقر فرماتے ہیں کہ شادی کی پہلی رات جب دلہن کو تمہارے پاس لایا جائے تو اسے کہوکہ وضو کرے اور دو رکعت نماز بجالائے اور تم بھی وضو کر کے دورکعت نماز ادا کرو پھر خدا کی حمد و ثنا کرو اور محمد و آل محمد پر درود بھیجو، اس کے بعد یہ دعا پڑھو اور دلہن کے ساتھ آنے والی عورتوں سے کہو کہ وہ آمین کہتی جائیں: ”اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِی إلْفَہا وَوُدَّہا وَرِضاہا وَٲَرْضِنِی بِہا وَاجْمَعْ بَیْنَنا بِٲَحْسَنِ اجْتِماعٍ وَآنَسِ ایْتِلافٍ فَ إنَّکَ تُحِبُّ الْحَلالَ وَتَکْرَہُ الْحَرامَ۔ اَللّٰہُمَّ بِٲَمانَتِکَ ٲَخَذْتُہا وَبِکَلِماتِکَ اسْتَحْلَلْتُہا فَ إن قَضَیْتَ لِی مِنْہا وَلَداً فَاجْعَلْہُ مُبارَکاً تَقِیّاً مِنْ شِیعَۃِ آلِ مُحَمَّدٍ وَلاَ تَجْعَلْ لِلشَّیْطانِ فِیہِ شِرْکاً وَلاَ نَصِیباً۔“