اگر لڑکی کی اس لڑکے سے لڑائی ہو جائے جس کے ساتھ وہ نکاحِ متعہ میں ہے، تو کیا لڑکی خود سے نکاح ختم کر سکتی ہے؟
اگر شوہر نے اس کو نکاح ختم کرنے کی اجازت دی ہے تو اور اپنی طرف سے نکاح ختم کرنے کے لیے اسے (اپنی بیوی کو) وکیل بنایا ہے تو وہ خاتون نکاح ختم کر سکتی ہیں۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو تو طلاق کا اور مدت معافی کا اختیار مرد کے پاس ہے۔ جب تک مرد خود بقیہ مدت معاف نہ کر دے تب تک وہ اس کی زوجیت میں رہے گی۔