اگر بھول کر تیسری رکعت میں تشہد پڑھ لیا ہو اور جیسے ہی یاد آئے نماز مکمل کرنے کے بعد سجدہ سہو کر لیا تو کیا نماز صحیح ہوگی؟

جی، آپ نے صحیح کیا ہے۔ کیونکہ تشہد اگر بھول کر یا غلطی سے کم ہو جائے تو تشہد کی ہی قضا بجا لائیں گے اور اگر اضافہ ہو تو نماز کے بعد سجدہ سہو بجا لائیں گے۔ اور آپ نے ایسا ہی کیا ہے تو آپ کی نماز درست ہے۔