اگر کوئی عورت بیوہ ہو جائے تو کچھ عرصہ گزارنے کے بعد کیا اس کے لیے دوبارہ نکاح کرنا واجب ہو جاتا ہے؟
خاتون کا شوہر کے انتقال کے وقت سے چار ماہ دس دن عدت گزارنا واجب ہے۔ اس دوران کسی سے شادی نہیں کر سکتی۔ اس دورانیہ کے ختم ہونےکے بعد اس کی مرضی ہے کہ وہ کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے یا نہ کرے۔ اگر شوہر کے بغیر اس کے لیے مشکل درپیش ہو، گناہ میں پڑنے کا خطرہ ہو تو اس پر شادی کرنا واجب ہے۔ اور اگرایسا نہیں ہے لیکن اگر وہ جوان ہو لیکن گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو پھر بھی بہتر ہے کہ وہ نکاح کرے۔ کیونکہ ایک خاتون کے لیے کسی کی نکاح میں ہونا بہتر ہے۔ اور اگر عمر رسیدہ ہے تو پھر کوئی حرج نہیں۔ اگر وہ چاہیں تو کسی سے نکاح کر لیں یا نہ کریں۔