اگر ہم کہیں باہر ہوں اور نماز کا وقت ہو جائے اور ہم نماز ادا کر لے لیکن تسلی نہ ہو کہ نماز صحیح ہوئی کہ نہیں تو اگر واپس آ کر(قضا ہونے میں وقت باقی ہو تو) دوبارہ نماز دہرانے میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟

ایسی صورت میں ہی نہیں بلکہ گھر میں ایک دفعہ نماز ادا کرنے کے بعد اطمینانِ قلب کے ساتھ دوبارہ اسی نماز کو بجا لانا نہ صرف جائز ہے بلکہ مستحسن عمل ہے۔