بچوں کو والدین کی طرف سے جو خرچہ (جیپ خرچ) ملتا ہے، اگر وہ جیپ خرچ کے پیسے جمع کرتے رہیں اور ایک سال گزرنے تک اس میں سے کچھ پیسے وغیرہ بچ جائے تو کیا اس بچت پر خمس واجب ہوگا یا نہیں؟

اگر لڑکا/لڑکی جو بالغ ہے اور والد/والدہ وغیرہ سے جو بھی خرچہ ملتا ہے وہ خرچہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد ایک سال بعد تک بچ جائے یا خمس کی جو مقررہ تاریخ ہے تب تک جو بھی بچت ہوتی ہے اس پر خمس حساب کیا جائے گا۔ اور جتنی مالیت کی چیزیں بچی ہیں ان کا پانچواں حصہ بطور خمس الگ کریں گے۔ خمس مختص چند چیزوں پر نہیں ہے بلکہ انسانی ضروریات کی ہر وہ چیزیں جو سال گزرنے کے بعد یا خمس کی مقررہ تاریخ تک بچ جائے تو اس بچت کا پانچواں حصہ خمس ہوگا۔