اگر کسی خاتون کے گردے کا آپریشن ہوا ہو اور اس وجہ سے وہ وضو کرتے ہوئے دائیں پیر کا مسح نہیں کر سکتی ہے، جبکہ باقی سارے اعضائے وضو کا دھو لیتی ہیں اور مسح کر سکتی ہیں، بس صرف دائیں پیر کا مسح رہ جاتا ہے، تو اس کے لیے وضو مکمل کرنے کے لیے کیا طریقہ کار ہے یا کیا حکم ہے؟ اور اگر وضو کے بدلے میں کوئی دوسرا متبادل حکم ہے تو وہ بھی بتا دیجیے گا۔

اگر داہنے پیر کا مسح بائیں ہاتھ سے کر سکتے ہیں تو وہ بہتر ہے۔ ورنہ کسی چیز مثلاً لاٹھی کا سہارا لے کر اس پیر کا مسح کریں۔ اس صورتحال میں جس پاؤں تک ہاتھ نہیں پہنچ رہا اس پاؤں کا مسح کرنے کے لیے کسی عصا وغیرہ سے ہاتھ کی تری لے کر اس پیر کو مسح کرے۔