نماز کے آخری رکعت میں تشہد کے بعد پہلا سلام(السلام علیک ایھا نبی ورحمۃ اللہ و برکاتہ) یہ مستحب ہے اور انسان کی توجہ اس کے دوران قبلہ کی طرف ہو نی چاہیے اور دوسرا سلام واجب ہے (السلام علینا و علی عباد اللہ الصالحین) اور اس میں بھی آپ قبلہ کی طرف توجہ رکھیں گے اور اگر آپ تنہا نماز پڑھ رہے ہیں تو آپ کے دائیں بائیں فرشتے آپ کے ساتھ نماز میں شریک ہوں گے آپ تھوڑا سا اشارہ دائیں بائیں کی طرف کرتے ہوئے تیسرا سلام پڑھیں گے اور مکمل چہرے کو نہیں پھریں گے اور اگر نماز باجماعت پڑھ رہے ہیں تو آپ کے دائیں بائیں نمازیوں کو صرف تیسرے سلام (السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ) میں فرشتوں کے ساتھ شریک کریں گے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر تیسرا سلام پڑھتے ہوئے سار نہیں ہلائے اور دائیں بائیں اشارہ نہ کرے تو فرشتوں کی شمولیت نہیں ہوگی؟ اور اگر صرف آخری سلام بھیجا تو کیا نماز مکمل نہیں ہوگی۔
آخری سلام کے ساتھ دائیں اور بائیں جانب اشارہ کرنا مستحب عمل ہے۔ اور اگر تشہد کے بعد آخری سلام ہی کہے تو نماز درست ہے۔ لیکن اگر دوسرا سلام (اَلسَّلاَمُ عَلَیْنَا وَ عَلیٰ عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِیْنَ) کہے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کے بعد ’’اَلسَّلاَمُ عَلیْکُمْ‘‘ بھی کہے۔