پرندے جیسے کے طوطے، کیا انہیں پنجرے میں رکھنا ٹھیک ہے يا پھر ایسا کرنا ان پر ظلم ہے؟ اور انہیں رکھنے کے فائدے کیا ہیں؟

اس طرح کے جانوروں کے گھر میں رکھنے کے فائدے اور نقصان کے بارے میں ہم نہیں جانتے۔ لیکن ایک بات یہ کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنا، انہیں کھانے پینے کی چیزیں فراہم کرنا ایک پسندیدہ عمل ہے۔ اس کا اجر ملے گا۔ اور جہاں تک پنجرے میں بند رکھنے اور کھلا چھوڑنے کے بارے میں وہ یہ کہ ہر پرندے کی اپنی جگہ اور فضا ہوتی ہے، دیگر جانوروں جیسے بلی، کتے وغیرہ کی اپنی مناسب جگہے ہوتی ہیں۔ اور ان سب کو اپنی جگہ اور مناسب فضا فراہم ہونا چاہیے۔