قرآن مجید میں سورتوں سے پہلے ”بسم الله الرّحمٰن الرّحیم“ پڑھتے ہیں یا لکھے ہوئے ہوتے ہیں وہ الگ آیت حساب ہوگا یا بطور آیت اسے شمار نہیں کیا جائے گا؟
”بسم الله الرّحمٰن الرّحیم“ سورۃالتوبة کے علاوہ ہر سورے کا جزء اور حصہ ہے۔ جبکہ سورہ الحمد کے علاوہ باقی سورتوں میں ”بسم الله الرّحمٰن الرّحیم“ الگ آیت شمار نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ سورۃ الحمد میں یہ سورہ کا جزء ہونے کے ساتھ ساتھ الگ آیت کے طور پر شمار کیا جائے گا۔