عورتوں کے ایامِ خاص (ماہواری کے ایام) میں ایک مسئلہ ہے کہ اس پر قرآن مجید کی ساتھ آیات سے زیادہ تلاوت نہیں کرنا مکروہ ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ یہ کراہت کس طرح ہے؟ یعنی دن اور رات دونوں میں ہے کہ وہ شب و روز میں ساتھ آیات سے زیادہ تلاوت نہیں کر سکتیں یا وہ صبح سات سے زیادہ تلاوت نہ کریں اور رات کو بھی سات آیات تک پڑھ سکتی ہیں؟۔۔۔۔
یہ کراہت کا حکم ایک مجلس کے لیے ہے یعنی ایک مجلس میں آپ سات آیات سے زیادہ تلاوت کرنا چاہیں تو یہ مکروہ ہے۔ لیکن اگر آپ فجر کے وقت ساتھ آیات یا اس سے کم تلاوت کرے، پھر ظہر کے وقت سات یا کم تلاوت کرے، پھر عصر کے وقت، پھر مغرب اور عشاء کے وقت سات آیات یا اس سے کم آیات کی تلاوت کریں گے تو اس کے لیے کراہت نہیں ہے۔