جتنا میں خمس کے بارے میں جانتی ہوں اس علم کے مطابق میں خمس کی تعریف بیان کرتی ہوں، آپ تصدیق اور تصحیح کیجیے گا۔ خمس کی تعریف: ”جب کوئی بھی مال پڑے ہوئے ایک سال گزر جائے چاہے وہ استعمال شدہ سامان ہو یا غیر استعمال شدہ، بس وہ اس حالت میں ہو کہ اس مال کو کسی مارکیٹ میں بیچا جائے تو اس کی کوئی قیمت ہو۔ تو اگر کسی کے پاس اس طرح کا مال پڑا ہوا ہو اور ایک سال تک ایسے ہی پڑا رہے تو ایسے مال پر خمس واجب ہے۔” کیا یہ تعریف درست ہے؟

تعریف آپ کی درست ہے لیکن استعمال شدہ چیز جیسے آپ کے کپڑے جسے آپ نے ایک دفعہ ہی سہی، لیکن آپ نے اسے استعمال کیا ہے پھر وہ ایک سال سے زائد عرصہ تک پڑا رہتا ہے تو ایسے کپڑے پر خمس واجب نہیں ہے کیونکہ وہ کپڑا آپ کی بچت میں شمار نہیں ہوگا کیونکہ وہ استعمال ہو چکا ہے۔ ہاں اگر کپڑا لینے کے بعد ایک سال سے زائد عرصہ تک بغیر استعمال کے رہ جائے پھر استعمال کرے تو جو ایک سال آپ نے استعمال نہیں کیا اس کپڑے کی قیمت کا پانچوں حصہ بطورِ خمس نکالے پھر اسے استعمال میں لائے۔