اگر میں ماہ مبارک رمضان میں اپنے گھر سے زوال کے بعد سفر شروع کروں اور 200 کلومیٹر سے زیادہ کا مسافت طے کروں پھر اگلے دن سحری کرنے کے بعد میں واپس اپنے گھر کے لیے نکلوں تو کیا میرا روزہ صحیح ہوگا؟ اور کیا میں روزہ رکھ کر یہ سفر کر سکوں گا؟

اگر سفر صبح کے وقت یعنی زوال سے پہلے شروع ہو تو اس دن کا روزہ قصر ہوگا اور نماز بھی۔ اور اگر سفر زوال کے بعد یعنی ظہر کی نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد شروع ہوتو اس دن کا روزہ صحیح ہے۔ اس کے بعد اگلے دن سے دس دن یا زیادہ اس دوسری جگہ قیام کا قصد کرے تو بعد کے دنوں کا روزہ بھی رکھ سکتے ہیں۔ ورنہ قصر ہوگا