تیمم کا کیا طریقہ کار ہے؟

وضوء یا غسل کے بدلے تیمم میں تین چیزیں واجب ہیں ۱ پہلے قربتا الی اللہ کی نیت کہ ساتھ ، دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو زمین پر مارے (جبکہ بعید نہیں کہ ہاتھوں کو زمین پر فقط رکھ دینا بھی کافی ہو ) ، اور بناء بر احوط وجوبا یہ ہاتھ مارنا ایک ساتھ ہونا چاہیئے۔ ۲ دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں سے پوری پیشانی کو مسح کرے اور بناء بر احتیاط کنپٹیوں کے بالوں کی جگہ سے بھنوئوں - ابرو تک کا حصہ بھی شامل کرلے، اور پیشانی سے متصل ناک کے اوپر کا حصہ بھی مسح کرے۔جبکہ احتیاط مستحب ہے کہ بھنوئوں –ابرو کا بھی مسح کیا جائے۔ ۳ دائیں ہاتھ کی پشت کو مکمل کلائی سے انگلیوں کہ آخر تک بائیں ہاتھ سے مسح کرے اور اسہی طرح بائیں ہاتھ کی پشت کو دائیں ہاتھ سے مسح کرے۔