کوئی شخص کسی کو مسج میں سلام کرے وہ بھی جمع صیغے کے ساتھ حالنکہ مسج پڑھنے والا ایک شخص ہے تو کیا اس کا جواب دینا واجب ہے یا نہیں؟
سلام میں ہمیشہ جمع کا صیغہ ہی استعمال ہوتاہے جیسے "السلام علیکم" مفرد کا صیغہ صرف ہمارے ائمہ علیھم السلام کے زیارات میں استعمال ہواہے پس جواب دینا واجب ہے۔