کیا زندگی میں دوسرا عمرہ کرے تو نیت کون سی عمرہ کی کرنا ہوگا عمرہ تمتع یا عمرہ مفردہ؟ اور حلق اور تقصیر دونوں واجب ہے؟

عمرہ تمتع صرف حج کے ساتھ ہوتاہے باقی سال میں آپ جتنا بھی عمرہ کریں گے عمرہ مفردہ ہی کریں گےمکہ میں بھی آپ باآسانی عمرہ کرسکتے ہیں مسجد عائشہ میں جاکے احرام باندھے اور عمرہ کرے لیکن ایک شخص کی طرف سے مہینے میں ایک ہی عمرہ کریں گے دو نہیں کرسکتے اور زندگی میں جتناعمرہ کریںگے عمرہ مفردہ ہی کریں گے جتنا بھی عمرہ کریں گے ہر عمرہ کےلیے حلق اور تقصیر کرنا واجب ہے جب تک حلق تقصیر نہیں کریں گے احرام کا حکم باقی رہیں گے ساتھ ہی طواف نسا بھی ہر عمرے کے ساتھ واجب ہے۔