میں نے زندگی میں کبھی خمس ادا نہیں کی ہے میں ابھی خمس نکالنا چاہتا ہوں تو میرے لیے کیا حکم ہیں میرے پاس مال ،جائداد ،موٹروغیرہ سب سب کچھ اس لحاظ سے میرے لیے کیا حکم ہیں۔ آغا سیستانی کے مقلد ہوں۔ اور میں ابھی حج پے بھی جارہا ہوں ایک سال سے پیسہ جمع کیا ہے اس پر کیا حکم ہیں۔
اگر پہلی دفعہ خمس دے رہے ہو اور حساب کتاب کچھ بھی نہ ہو تو اس صورت میں کل سرمایے کو مالیت کے لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کرئے اور ایک حصہ کا خمس دیا جائے یعنی کل مالیت کا 10٪ خمس دے دیا جائے۔ یہ ابھی دینا ممکن ہو تو اگر ممکن نہ ہو تو صرف حج والے پیسے پر خمس دے باقی مالیت کا خمس حج سے واپس آنے کے بعد دے۔