صاحب میر ی شادی سنی گھر میں ہوئی تھی دس سال پہلے جو گیارہ ماہ رہی تین سال تک میرا سابقہ شوہر زبان سے رشتے داروں میں بیان کرتا رہا میں نے طلاق دے دی کبھی کہتا تحریری لکھ کر بھیج دینی ہے پھر میں نے عدالت سے رجوع کر کےخلع لی جو گیارہ ماہ میں ہوئی وہ عدالت میں تین بار پیش ہوا گواہوں کی موجودگی میں اس نے طلاق پر دستخط کر کے دیے میرا ایک شیعہ عالم دین نے پڑھا تھا کیا میری طلاق صیح ہے۔میں خود شیعہ مسلک سے تعلق رکھتی ہوں اب عربی صیغوں کیا ہو گا پلیز رہنمائی کریں۔
آپ کے لئے دوبارہ عربی میں صیغہ پڑھوانے کی ضرورت نہیں ہے۔ عدت پوری کرنے کے بعد شادی کر سکتی ہیں۔