میں ہیلتھ ایشوز کی وجہ سے وضو نہیں کر پاتی ہوں، تیمم کرتی ہوں۔ لیکن تیمم کی جگہ پر کینولا لگا ہوا ہو اور درد کی وجہ سے اس جگہ کو نہیں چھو سکتا ہو تو کیا حکم ہے؟
اس جگہ کو دبانا ضروری نہیں ہے۔ اگر پانی مضر نہیں ہے تو وضو جبیرہ بجا لائیں۔ اور اگر ایسا نہیں کر سکتا ہو تو اس جگہ کو زیادہ دبائے بغیر ہلکا سا پھیر کر تیمم کر سکتے ہیں۔ باقی حصوں کی طرح دبا کر ہاتھ پھیرنا ضروری نہیں بلکہ ہلکا سا ہاتھ اس جگہ کے اوپر پھیرا جائے تو کافی ہے۔