بچے کی ولادت کے بعد پہلے جو دس دن جو خون چلتا ہے وہ نفاس ہوگا اگلے تیس دن جو خون چلتا ہے وہ کون سا خون شمار ہوگا؟

نفاس کا خون دس دن پورا آنا ضروری نہیں ہے، دس دن سے کم بھی آ سکتا ہے۔ اس کے بعد اگلے دنوں میں عام طور پر خون نہیں آتا، لیکن اگر دس دن کے بعد بھی خون دیکھے تو وہ جتنے دن بھی آئے وہ استحاضہ شمار ہوگا اور استحاضہ کے احکام پر عمل کرنا چاہیے۔