میرے حیض کے ایام سات دن ہیں۔ پھر میں نے غسل کیا تھا لیکن آٹھویں دن پھر تھوڑا خون آیا جو سفید رنگ میں تھا، اس کے بعد دسویں دن دوبارہ کسی اور رنگ میں خون دیکھا۔ تو کیا حکم ہے؟ کیا میرے لیے غسلِ حیض کی نیت سے غسل کرنا چاہیے غسل واجب نہیں ہے یا کیا حکم ہے؟
اگر دنوں کے لحاظ سے ایامِ عادت سات دن ہے تو سات دن کے بعد اگر چہ خونِ حیض کی علامات کے ساتھ ہی دیکھے غسل حیض واجب نہیں ساتویں دن کے بعد غسل حیض بجا لائیں پھر اس کے بعد جتنے دن بھی خون دیکھے استحاضہ کے حکم پر عمل کرے۔ اگر زیادہ خون دکھے تو استحاضہ کثیرہ اسی طرح متوسطہ کی علامت ہو تو اس کے حساب سے اسی طرح قلیلہ کے احکام پر عمل کرے۔