میں نے اپنے بھانجی کی صحت یابی کے لیے تین دن روزہ رکھنے کی نیت کی تھی وہ وفات پا گئی ہیں۔ کیا مجھے وہ روزے رکھنے ہوں گے؟
اللہ تعالیٰ(ج) آپ کی بھانجی کی مغفرت فرمائے۔ (آمین) جس بیماری میں آپ نے منت مانی تھی روزہ رکھنے کی کہ اگر وہ صحت یاب ہو گئی تو میں روزہ رکھوں گی! لیکن اسی بیماری کے دوران وہ فوت ہو گئی تو منت کا روزہ رکھنا آپ پر فرض نہیں ہے۔ لیکن اگر جس بیماری میں آپ نے منت مانی تھی اس بیماری سے اس کو چھٹکارا مل جائے اور صحت یاب ہو جائے پھر بعد میں دوبارہ وہی بیماری یا کوئی اور بیمار عارض ہو گئی جس سے اس کی وفات ہو گئی تو آپ پر اپنی منت والا روزہ رکھنا فرض ہے۔