سورج گرہن اور چاند گرہن کی صورت میں واجب ہونے والی نماز آیات پڑھنے کا صحیح وقت کیا ہے؟

چاند گرہن اور سورج گرہن کی نماز؛ جب گرہن لگنا شروع ہو جائے تو نماز فرض ہو جاتی ہے اور مکمل گرہن لگنے تک ادا کی نیت سے پڑھی جا سکتی ہے۔ اور ختم ہونا شروع ہونے سے مکمل صاف ہونے تک "ما فی الذمہ" کی نیت سے نماز بجا لائے۔ پھر اس کے بعداگر نماز بجا لانا ہو تو قضا کی نیت سے بجا لائے۔