چھپکلی کا پیشاب پاک ہے یا نہیں؟ مساجد یا دیگر مقامات پر دیوار پر چھپکلیاں پھرتی رہتی ہیں ان کے پیشاب کا کیا حکم ہے؟

فقہ میں ایک قانون اور اصول بیان ہوا ہے اس کے مطابق ہر وہ جانور جس کا رگ کاٹنے سے اس کے بدن سے خون اچھل کر نہیں نکلتا ان کے پیشاب نجس نہیں ہے لیکن وہ جانور جن کا رگ کاٹنے سے اچھل کر خون نکلے ان کا پشاب نجس شمار ہوگا۔اس قانون کے مطابق چھپکلی اچھل خون نکلنے والے جانوروں میں شامل نہیں ہے اس لیے اس کا پیشاب نجس شمار نہیں کیا جائے گا۔ پھر بھی آپ دیکھیں اگر یہ اچھل کر خون نکلنے والا جانور ہے تو وہی حکم لاگو ہوگا جو قانون کے تحت بیان ہوا ہے۔