ایک مسئلہ ہے کہ ہمارے علاقے کا پانی کوالٹی کے لحاظ سے انتہائی ناقص ہے اور ٹھنڈے کولر کی تنصیب سے لوگ زیادہ سے زیادہ پانی پیتے ہیں اور لے جاتے ہیں احتیاط کیے بغیر۔ اگر کوئی مخیّر گہری بور اچھی کوالٹی والے پانی کیلئے تعاون کر دے تو کروا لیں اور اسکا بل مسجد ادا کرے یا پانی بھر کر لے جانے والے مومنین۔۔۔ یعنی اگر نمازی پانی بھر کر گھر لے جاتے ہیں تو بجلی کا بل کس کے ذمہ ہوگا؟
اگر پانی لینے کی مسجد انتظامیہ کی جانب سے اجازت ہو تو عوام کے لیے اس کولر سے پانی لے جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر بل زیادہ آنے کی وجہ سے مسجد انتظامیہ پانی لے جانے کی کوئی حد مقرر کرے یا پانی کی خاص مقدار لے جانے کی اجازت دے تو عوام کے اوپر فرض ہے کہ انتظامیہ کے قواعد اور مقرر کر دہ شرائط کا خیال رکھے۔ ورنہ اس پانی کے استعمال میں شرعاً اشکال لازم آئے گا۔