ایک شخص عمرہ کے لیے جاتا ہے اور احرام یہاں سے باندھ کر نہیں جاتا بلکہ مکہ پہنچ کر وہاں کے ہوٹل سے احرام باندھتا ہے تو کیا حکم ہے؟ کیا یہ درست ہے؟
اگر مکہ کا ہی رہنے والا ہے اور وہاں سے عمرہ کرنا چاہتا ہے تو جہاں وہ مقیم ہے وہاں سے احرام باندھ کر جا سکتا ہے۔ لیکن اگر مکہ کا رہائشی نہ ہو تو وہ عمرہ کی غرض سے مکہ میں داخل نہیں ہو سکتا اس چاہیے کہ میقات سے احرام باندھ کر مکہ جائے۔ جیسے اگر کوئی مدینہ سے جا رہا ہے عمرہ کے لیے تو وہ مسجدِ شجرہ سے احرام باندھے، جدہ سے جا رہے ہیں جحفہ کے مقام سے احرام باندھ کر جانا چاہیے۔