اگر کوئی عمرہ کے لیے یہاں لاہور ایئر پورٹ سے نکلا احرام باندھ کر نہیں گیا اور وہاں پہنچ کر اس نے مسجد جعرانہ سے احرام باندھ کر عمرہ شروع کیا کیونکہ اس کو معلوم نہیں تھا وہ اس مسئلہ سے آگاہ نہیں تھا کہ وہ مقررہ میقاتوں میں سے کسی ایک سے احرام باندھنا ضروری ہے، اب وہ عمرہ کر کے واپس اپنے وطن پہنچ گیا ہے تو کیا اس پر کوئی کفارہ واجب ہوگا؟ یا کوئی گناہ ہے؟ رہنمائی کیجیے گا۔
اگر کوئی شخص مسئلہ سے آگاہ نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ میقات سے احرام نہیں باندھا کسی اور جگہ سے احرام باندھ کر عمرہ بجا لایا تو چونکہ جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا اس لیے اس پر کوئی گناہ بھی نہیں اور عمرہ بھی صحیح نہیں ہے۔