انسان کے پاس کتنی مقدار میں گندم، سونا چاندی وغیرہ ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟

سونا چاندی اگر زیورات وغیرہ کی شکل میں ہوں تو جتنی بھی زیادہ مقدار موجود ہو اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ اور اگر سکّہ کی صورت میں ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب ہے۔ اور گندم وغیرہ پر زکوٰۃ واجب ہونے کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ آپ خود کسان ہو زمیندار ہو اور آپ کی آمدنی بائیس (22) مَن گندم سے زیادہ ہو تو زکوٰۃ واجب ہے۔ لیکن اگر آپ خود کسان نہیں ہے بلکہ تاجر ہے دکاندار ہے وغیرہ، یا آمدنی کی مقدار بائیس مَن سے کم ہو تو اس گندم پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔