اگر کوئی شخص کسی کی قضا نماز پڑھتا ہے تو اس کی ترتیب کیسے ہونی چاہیے؟ پہلے پندرہ دنوں کی نمازِ ظہر پڑھ لیتا ہے پھر، پندرہ دنوں کی نماز عصر، پھر اسی طرح مغرب کی پندرہ دن اور اس کے بعد عشاء کی پندرہ دنوں کی نماز پڑھ لیتا ہے اس طرح ایک دورہ مکمل کر لیتا ہے۔ اور دوسرا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ فجر سے شروع کر کے عشاء پر ختم کرے اسی ترتیب سے ماہ و سال مکمل کرے تو کیا ان دونوں میں سے کونسا طریقہ اور کونسی ترتیب درست ہے؟
جی، دونوں طریقہ درست ہے۔