میرے پاس ایک تولہ کے قریب سونا ہے اور ایکاونٹ بھی 60 سے 70ہزار روپیہ رقم موجود ہے اس کے علاوہ سلیری کے ساتھ میرا بونس 2۔5 سے 3لاکھ آئے گا۔ ابھی میں بنیک کے زریعے گھر خریدرہاہوں اس میرے جوبونس آنے والے ہیں وہاں لگ جائیں گے ۔اور اس کے علاوہ مجھ پر 7لاکھ سے 8 لاکھ کا قرضہ بھی ہے تو کیا مجھ پر خمس واجب ہوگا۔
اپکے اور آپ کے گھر کی ضرورت کے چیزیں نکال کے جو بچتاہے اس پر خمس واجب ہوگا۔ اگر آپ کو گھر کی ضرورت ہے تو گھر پر جتنا خرچہ آتاہے اس کو نکال کر جو بچتاہے اس پر خمس واجب ہوگا۔