جس طرح ہم نماز میں دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ اخلاص پڑھتے ہیں اسی طرح اگر غلطی کے تیسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھے تو میں نے سنا تھا جب بھی نماز میں سورہ اخلاص پڑھے تو اس کو مکمل کرنا ضروری ہے ادھورا نہیں چھوڑ سکتے ۔
نماز میں جہاں سورہ پڑھنے کا حکم ہے جسیے دوسری اور تیسری رکعت میں اگر سورہ اخلاص شروع کیا ہے تو اس کو ہی مکمل کریں لیکن تسیری رکعت میں سورہ پڑھنے کا حکم ہی نہیں ہے اس لیے جہاں سے آپ کو یاد آئے کہ یہ تیسری رکعت ہے وہاں سے سورہ اخلاص کو ترک کردے۔