کیا ائمہ علیھم السلام پر وحی نازل ہوتا ہے؟ اور کیا رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ جب معراج پر تشریف لے گئے تو پیغمبر اکرم سے ایک ہاتھ ملایا گیا اور اللہ تعالیٰ نے حضرت علیٰؑ کے زباں میں بات کی کیا یہ درست ہے؟

ائمہ علیھم السلام پر جس طرح پیغبر علیہ السلام پر وحی نازل ہوتے اسی طرح وحی نازل نہیں ہوتے کیونکہ وحی صاحب شریعت پر نازل ہوتے ہیں اور فرشتوں کا آنا ایک بات ہے یہ وحی شمار نہیں ہوتے۔ معراج کا بنیادی واقعہ (جسمانی سفر، آسمانوں کا سفر، نماز کا تحفہ) قرآن اور متواتر احادیث سے ثابت ہے۔ یہ خاص روایت (ہاتھ ملانا/آواز) ان تفصیلات میں شامل ہے جنہیں تمام مکاتب فکر متواتر نہیں مانتے۔ یہ روایت اہل تشیع کی بعض کتب میں علیؑ کی فضیلت اور قربت کے حوالے سے بیان کی جاتی ہے، جسے روحانی یا علامتی تجربہ مانا جاتا ہے، جبکہ بہت سے محدثین ان روایات کو مستند نہیں مانتے۔