میری عمر آٹھ سال ہے۔ میں پابندی سے نماز پڑھتی ہوں۔ اگر کوئی نامز چھوٹ جائے تو قضاء واجب ہے؟

لڑکیوں کی نو سال قمری مکمل ہو تو ان پر بلوغت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ لہٰذا چونکہ آپ کی عمر آٹھ سال ہے تو اولاً آپ پر نماز فرض ہی نہیں ہے۔ (لیکن اچھی بات ہے کہ آپ اس عمر میں بھی نمازی ہیں۔) تو اس عمر میں کوئی نماز چھوٹ جائے تو اس کی قضا واجب نہیں ہے۔